Islam Times:
2026-07-24@01:08:37 GMT

مریم نواز ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

مریم نواز ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس پہنچیں جہاں ان کی گورنر بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات شیڈول ہے۔ مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی کریں گی۔ اس کے علاوہ ان کی بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ گورنر ہاؤس میں کابینہ اراکین کے ساتھ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔ یہ دورہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن