لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عالمی بنک کے صدر اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم، اپنی چھت، اپنا گھر، ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔ عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور پنجاب میں جاری ٹورازم،ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔عالمی بنک کے وفد نے مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز، اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔مریم نواز نے کامیاب بسنت فیسٹیول پر اظہار تشکرکیااور انتظامیہ،پولیس سمیت 15 ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیلوٹ کرنے کے بعد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ نوازشریف نے تہواروں کو جوڑنے خوشیاں منانے کا ویژن دیا۔ پنجاب کے عظیم کلچر کی بحالی کا سہرا لاہور کے عوام کے سر ہے۔ اسلام آباد میں سانحہ پیش آنے پر بسنت متعلق سرگرمیاں منسوخ کر دی، دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔ ملک دشمن یہاں امن، سکون، چین اور خوشیاں نہیں دیکھ سکتے۔ ہم ڈریں گے نہیں بلکہ ملک دشمنوں پر قابو پاکر دم لیں گے۔ جنریشن زی کے لوگوں نے پہلی مرتبہ اندرون لاہور کا رخ کیا اورلیپ ٹاپ، آئی پیڈ چھوڑ کر خوشی منائی۔ آئی جی،کمشنر، سی سی پی او، ڈی آئی جی، ڈی سی، تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ چھتوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرنے پر سیف سٹی کو شاباش دیتی ہوں۔ شہر کو خوبصورت سجانے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے غیر معمولی کام کیا۔ محکمہ انفارمیشن نے غیر ملکی مہمانوں کے سامنے بسنت کے ذریعے خوبصورت امیج پیش کیا۔ ہائی کمشنر ز، قونصل جنرل، سفارتکاروں کی بہت بڑی تعدادبسنت منانے لاہور آئی۔ غیر ملکی میڈیا نے نہ صرف بسنت کو کور کیا بلکہ پنجاب اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرتے ہوئے ہیڈ لائن لگائیں۔ میڈیا نے جس طرح بسنت کو کور کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عوام نے احتجاج کی کال دینے والوں کی طرف پلٹ کر دیکھا تک نہیں۔ ارب پتیوں کی کال غریب عوام نے مسترد کر دی۔ عوام نے بدتہذیبی کے کلچر کو نظر انداز کر کے بسنت کا کلچر اپنایا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ سیفٹی راڈ کے بغیر کوئی بائیک نظر نہیں آئی۔9، 10ہزار بائیک کو بغیر سیفٹی راڈ جیو ٹیگ کر کے الرٹ کیاگیا تو انہوں نے خود لگا دیئے۔ ٹریفک پولیس نے زور زبردستی نہیں بلکہ عوام کو پیار کیساتھ سیفٹی راڈ لگانے پر آمادہ کیا اور لوگوں نے پیار محبت سے رسپانس دیا۔کراچی، کے پی کے،کشمیر،گلگت بلتستان سے لوگ آئے اور بسنت کی خوشیاں منائی۔ عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کردیا۔ اپنے مفادات کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی۔ پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی، پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی۔ پنجاب میں زیرو شٹر ڈاؤن اور زیرو پہیہ جام تھا۔ پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، اتوار کے دن لاہور میں دکانیں مکمل طور پر بند ہوتی ہیں۔ عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ جہاں خواتین خودکو محفوظ تصور نہیں کر تی وہ باہر نہیں آتی۔ایک جماعت جو شعور دینے کی دعویدار ہے ان کے جلسوں میں مرد رکاوٹیں پھلانگ کر خواتین کے انکلیوزرمیں گھس جاتے تھے۔ پہلی مرتبہ پتنگ بازی کے دوران ڈور سے گلا کٹنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔پنجاب پولیس میں مزید اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔  ملک بھر سے لوگ بسنت منانے لاہور آئے، بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی بے حد مشکور ہوں۔نوجوان نسل نے پہلی بار لاہور کی کھلی فضا میں محفوظ بسنت منائی۔ اوپر سے نیچے تک سٹریٹ وینڈر نے بھی کمائی کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے بسنت کا تہوار لوگوں کے لئے کمائی کا اچھا ذریعہ بنا۔ دوسرے شہروں کی ٹکٹ مل رہی تھیں،کراچی سے لاہورکے لئے ٹکٹ نہیں مل ری تھی۔ 10لاکھ گاڑیاں داخل ہونے کے باوجود ٹریفک کا انتظام کمال تھا۔ 200کلینک آن ویل اور 25 فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت کے لئے موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری نادیہ ثاقب کو مبارکباد دیتی ہوں۔ سابق آئی جی عثمان انور نے بہت اچھا کام کیا۔ لاکھوں لوگ بسنت کے موقع پر گھروں سے نکلے،اس کے باوجود خواتین کی ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ مجھے ریکویسٹ آئی کہ پتنگ بازی کا وقت بڑھا دیں میں نے صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا۔3روز میں بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی بھی مشکور ہوں۔میں سب سے زیادہ جین زی کیلئے خوش ہوں۔ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز بینک کے عوام نے کی کال نہیں ا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار