data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260210-01-12
اسلام آباد (صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم سپوتوں، شہیدِ ملت محمد مقبول بٹ اور شہیدِ کشمیر محمد افضل گورو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پُروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی پھانسی بھارتی جمہوری دعووں پر ایک بدنما داغ ہے۔ سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے یومِ یکجہتی کشمیر (5 فروری) کے موقع پر پاکستانی عوام کی والہانہ محبت اور حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی مدد کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا بخشتی ہے۔ شرکانے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر لبریشن سیل راجا افسر خان، نجیب غفور، محمود احمد غازی اور میڈم شمیم شال سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور شہدا کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی