Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:34:52 GMT

سست رفتار سے بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

سست رفتار سے بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اس وقت انوکھا واقعہ پیش آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے زبردستی ریٹائر کر کے باہر بلا لیا گیا۔میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے 23 گیندوں پر صرف 26 رنز اسکور کئے تھے، اس دوران انہوں نے 9 گیندوں پر کوئی رن نہیں اسکور کیا۔ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جب کہ ان کا اسٹائک ریٹ محض 113 رنز کا تھا۔اس موقع پر رینیگیڈز کے کپتان نے انہیں اشارہ کرتے ہوئے فوری گراونڈ سے باہر آنے کا کہا اور ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو بھیج دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعہ پر رضوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ رضوان کو فورا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔کمنٹری پینل میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے رینیگیڈز کے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دو اوورز پہلے ہی ایسا کر لینا چاہیے تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رضوان کو

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی