بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا:بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں شرکت کرے تاکہ کرکٹ کے مفاد میں یہ میچ ہو سکے۔
بی سی بی کے صدر محمد امین الاسلام نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے فائدے کے لیے بھارت کے خلاف میچ کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کی حمایت میں کی جانے والی کوششوں سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں اور ہماری بھائی چارگی ہمیشہ فروغ پاتی رہے گی۔
بی سی بی نے اپنے بیان میں پی سی بی، آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ حالیہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں میں انہوں نے مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، بورڈ کے اراکین اور پاکستان کے کرکٹ پرستاروں کا بھی دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے عرصے کے دوران پاکستان نے مثالی اسپورٹس مین شپ اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بی سی بی کے صدر نے یہ بیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد جاری کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور کرکٹ کی ترویج کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔