data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کی نوجوان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں کھیلے گئے اس میچ نے پاکستانی ٹیم کے اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔ بیٹنگ کے دوران سمیر منہاس نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جب کہ احمد حسین نے 43 رنز بنائے تاہم وہ دورانِ کھیل زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ علی حسن بلوچ نے بھی 36 رنز کی کارآمد اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔

جواب میں امریکا کی انڈر 19 ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 43.

5 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سہیل گارگ نے 75 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ پاکستان کی جانب سے مومن قمر اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو دباؤ میں رکھا۔

میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور بولنگ نے بھی نمایاں کردار ادا کیا، جس کے باعث امریکا کو کسی مرحلے پر میچ میں واپسی کا موقع نہیں مل سکا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ وارم اپ میچ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قیمتی تجربہ ثابت ہوا ہے اور آئندہ میچز میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی