آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرنے کی بھارتی خبریں جھوٹ کا پلندہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وینیوز بھارت سے منتقل کرنے سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلاتعطل شرکت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خدشات دور کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تفصیلی حفاظتی منصوبہ بندی پر بھی پر غور کیا جائے گا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے الٹی میٹم جاری کرنے کی خبروں کی واضح طور پر تردید بھی کی ہے۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ایسی بے بنیاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ایسی جھوٹی خبریں آئی سی سی سے موصول ہونے والی بات چیت کی نوعیت یا مواد کی عکاس نہیں ہیں۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ  آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹ حکام کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پیشہ ورانہ انداز میں تعمیری مصروفیات جاری رکھے گا تاکہ ایک قابل عمل اور عملی حل تک پہنچ سکے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی  قومی کرکٹ ٹیم کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا