بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کیلئے رجسٹریشن کرالی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مستفیض الرحمان کو انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ کے باعث آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مستفیض الرحمان سمیت متعدد بنگلا دیشی کرکٹرز پی ایس ایل 11 کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے اب تک تقریباً 10 بنگلا دیشی کھلاڑی رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جن میں تسکین احمد، شکیب الحسن، رِشاد حسین اور تنزید حسن بھی شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 11 کے لیے مستفیض الرحمان
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔