عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی میں سینٹرل جیل کے اندر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق منگل کے روز پابندِ سلاسل عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سینٹرل جیل راولپنڈی میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو تقریباً 45 گھنٹے تک ایک ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی، جس دوران انہوں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی اور باہمی امور پر گفتگو کی۔
جیل حکام کے مطابق یہ پہلی ملاقات نہیں تھی، بلکہ گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔ تاہم اس دوران سکیورٹی وجوہات اور جیل قوانین کے تحت بیرونِ جیل سے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان دونوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل طور پر ضابطے کے مطابق کروائی گئی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔