لاہوریونیورسٹی کی طالبہ کا اقدام خودکشی،تحقیقات میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سٹی42: لاہور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور تاحال ہوش میں نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ، آبائی علاقے نارنگ منڈی کی رہائشی، احمد نامی نوجوان کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم اہلخانہ اس شادی کے حق میں نہیں تھے اور طالبہ کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن، تفصیلی فیصلہ جاری
ذرائع کے مطابق شادی نہ ہونے کی وجہ سے دلبراشتہ ہو کر طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کی آخری فون کال بھی احمد کے ساتھ تھی، جس کے بعد اس نے لڑکے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیا۔ پولیس نے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں اور کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف لاہور کی چھت سے گرنے والی زخمی طالبہ کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ بورڈ کے اراکین کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے۔ بورڈ میں پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر خرم سلیم، شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید مگسی اور ایسوسی ایٹ پروفیسَر گائنی ڈاکٹر سائرہ ذیشان شامل ہیں۔
روڈا نے اپنی طرز کا ایک اور منفرد پراجیکٹ لانچ کر دیا
سینئر ڈاکٹرز طالبہ کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل بھی علاج کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔