خودکشی کے واقعات کے بعد لاہور نجی یونیورسٹی میں حفاظتی جنگلے نصب، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی بلند عمارتوں کے اطراف حفاظتی جنگلے نصب کیے جا رہے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یونیورسٹی آف لاہور نے خودکشی کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شروع کر دیے pic.
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 6, 2026
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور میں ڈی فارمیسی کے پہلے سمسٹر کی طالبہ فاطمہ نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔
طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ کی دونوں ٹانگیں، ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ آئی ہے اور متعدد فریکچرز تشخیص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چند روز کے دوران لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایک اور سانحہ، طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور میں حالیہ چند روز کے دوران یہ دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم محمد اویس نے بھی عمارت سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔ بعد ازاں مرحوم کے بھائی نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد اویس کو اساتذہ کی جانب سے شدید ذہنی دباؤ اور مبینہ ہراسانی کا سامنا تھا۔
مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق کم حاضری کے باعث اویس کو امتحان میں بیٹھنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس پر اس نے اپنی استاد سے درخواست کی تھی کہ ایسا کرنے سے اس کا پورا سمسٹر ضائع ہو جائے گا، تاہم اس کی بات نہ سنی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
طالبہ کی خود کشی طالبہ کی خود کشی کی کوشش لاہور یونیورسٹی محمد اویس خود کشی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: طالبہ کی خود کشی طالبہ کی خود کشی کی کوشش لاہور یونیورسٹی محمد اویس خود کشی طالبہ کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :