بین الاقوامی امپائر کرس ٹیلر تین فرسٹ کلاس میچز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی امپائر کرس ٹیلر بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چار روزہ میچ میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ کرس ٹیلر، جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ پریذیڈنٹ ٹرافی کے تین فرسٹ کلاس میچز میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
جمیکا سے تعلق رکھنے والے کرس ٹیلر اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں، جب کہ ان کے کریئر میں 41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
کرس ٹیلر بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ سے اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ 27 جنوری سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کے آر ایل اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے کی نگرانی کریں گے۔
وہ اپنی آخری ذمہ داری 2 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ٹی وی اور ساحر ایسوسی ایشن ایٹس کے درمیان میچ میں انجام دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں کرس ٹیلر
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔