پاکستانی ٹیم کو بھارت سے 4 ماہ میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف سے 16میں سے 13میچ ہارے، جس پر عوام مایوس ہیں اور سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ ہمارا کرکٹ سسٹم کب بہتر ہوگا؟بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف مسلسل آٹھویں فتح، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدقومی ٹیم نے روایتی حریف کیخلاف آخری میچ چار ستمبر2022کو دبئی میں جیتا ،کپتانوں میں مصافحہ پھر نہ ہوسکا۔اتوار کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پاکستان کے چار بولروں سلمان آغا، عثمان طارق، محمد نواز اورصائم ایوب نے 14اوورز میں مجموعی طور پر 87 رنز دیئے جبکہ تین بولروں شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نےچھ اوورز میں 86 رنز دیئے جو پاکستان کی ہار کا سبب بنے۔فہیم اشرف کو کپتان نے مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ نہیں دی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ سالوں میں بھارت کے خلاف وائٹ بال فارمیٹ میں بدترین کارکردگی دکھاکر مسلسل شکستوں سے دوچار ہورہی ہے جس سے پاکستان کے کرکٹ نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔2017میں اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ(ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) کے16میچ ہوئے جن میں سے13میں بھارت کامیاب رہا جبکہ دو میں فتح پاکستان کو ملی ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھارت کا پلہ بھاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان مجموعی طور پر9میچ ہوئے جن میں سے بھارت نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2021 میں دبئی میں پاکستان کو واحد کامیابی ملی۔چار ستمبر2022 میں پاکستان نے آخری بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دبئی میں ایشیا کپ میچ میں پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔ اس کے بعددونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میچ بھارت نے جیتے۔پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، 2022 میں میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جون2024 میں نیویارک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ 6رنز سے جیتا۔ امریکا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم120رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں پاکستان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت بھارت کے کے خلاف میچ میں

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی