ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سری لنکا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئی۔
15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کی قیادت کپتان سلمان علی آغا کر رہے ہیں جب کہ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، نسیم شاہ اور دیگر نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم سری لنکا پہنچنے کے بعد ابتدائی 2 دن مکمل آرام کرے گی تاکہ کھلاڑی سفر کی تھکن سے نکل سکیں۔
قومی ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنا وارم اپ میچ کھیلے گی، جس کے ذریعے ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہوگا، جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف میچ شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے حکومتی فیصلے کے مطابق 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کولمبو میں ہونا تھا، تاہم پاکستان نے آئی سی سی کے بنگلادیش کے خلاف مبینہ جانبدارانہ فیصلے پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ قومی وقار اور اصولی مؤقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم کو آئی سی سی پروٹوکول کے تحت سری لنکا جانا ہوگا۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس میں شریک ہوگی اور مقررہ وقت پر اسٹیڈیم بھی پہنچے گی، جہاں میچ ریفری کے فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جو ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں اترنے جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا فروری کو کے خلاف
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز