انڈیا اور پاکستان کے درمیان 15 فروری کو ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میچ کی تصدیق کے بعد کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے ہوگئے ہیں۔

بڑے بھارتی شہروں سے کولمبو کے لیے پروازوں کے کرایے 3 گنا تک بڑھ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے سری لنکا جانے والے کرایے بھی ایک ہزار 900 سے 2 ہزار 400 درہم تک پہنچ گئے ہیں، جو آف پییک اوقات میں ایک ہزار 200 سے ایک ہزار 500 درہم ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈکاسٹرز کو اربوں روپے کا مالی نقصان متوقع

ممبئی سے کولمبو جانے والی براہِ راست اکانومی ٹکٹ کی قیمتیں 880 سے ایک ہزار 480 درہم کے درمیان ہیں، مگر 14 سے 16 فروری کے دوران قیمتیں تقریباً 2 ہزار 367 درہم تک پہنچ گئی ہیں۔

کچھ ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافے کی حد بڑھا دی ہے، جیسے ایئر انڈیا 4 ہزار792 درہم اور انڈیگو 3ہزار589  درہم وصول کررہی ہے۔ سب سے سستے کنیکٹنگ آپشنز بھی 2 ہزار 769 درہم کے لگ بھگ ہیں۔

دہلی سے پروازوں کی صورتحال بھی اسی طرح ہے، جہاں اوسط ایک طرفہ اکانومی کرایے ایک ہزار درہم سے ایک ہزار 550 درہم کے درمیان ہیں، مگر میچ کے دنوں کے لیے راؤنڈ ٹرپ کی قیمتیں تقریباً 4 ہزاز845 درہم تک پہنچ گئی ہیں۔ سری لنکن ایئرلائنز نے کولمبو کے لیے 4 ہزار 431 درہم اور 4ہزار 66 درہم کی پروازیں بھی پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک-بھارت میچ کا فیصلہ ہوگیا، ’پاکستان کے بغیر کچھ ممکن نہیں، ایک بار پھر ثابت ہوگیا‘

چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد جیسے جنوبی شہر بھی اس بڑھتی ہوئی طلب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں ایک طرفہ اکانومی کرایے معمول کے مطابق 600 سے ایک ہزار 150 درہم کے درمیان ہیں، مگر میچ کے ویک اینڈ کے لیے انڈیگو اور سری لنکن ایئرلائنز کی پروازیں 2ہزار 155 سے 3 ہزار 664 درہم کے درمیان ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے بھی کولمبو کے لیے طلب بڑھ رہی ہے۔ دبئی میں FitsAir کے سیلز مینیجر جان تھامس کے مطابق کمپنی نے 12 اور 16 فروری کے لیے اضافی پروازیں شامل کی ہیں اور مجموعی گنجائش بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرکرافٹ پہلے ہی تقریباً 60 فیصد بھرا ہوا ہے، اور پروازیں مزید بکنگز کے لیے دستیاب ہیں۔

جان تھامس نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دو دن پہلے سفر کریں تاکہ بہتر سیٹیں مل سکیں اور کولمبو کا لطف بھی اٹھایا جا سکے۔

 سری لنکا کے سیاحتی شعبے کو فروغ ملنے کی توقع

کولمبو: سری لنکا کے لیے انڈیا اور پاکستان کے درمیان 15 فروری کو ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ میچ سیاحتی شعبے کے لیے خوشخبری ثابت ہو رہا ہے۔ ملک کا سیاحتی شعبہ حالیہ برسوں میں قدرتی آفات اور اقتصادی مسائل کی وجہ سے کئی بار متاثر ہوا ہے، تاہم اس میچ نے طلب میں واضح اضافہ کر دیا ہے۔

دبئی اور ناردن ایمریٹس میں کام کرنے والی سری لنکن ایئرلائنز کی سیلز مینیجر گایانی جے وارڈینے نے بتایا کہ وہ بڑھتی ہوئی بکنگز اور طلب دیکھ رہی ہیں۔ ان کے مطابق، فی الحال ایئرلائن ہفتے میں 11 پروازیں چلاتی ہے، اور مسافر مختلف قومیتوں کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فروری عموماً سری لنکا کے لیے آف-پییک سیزن ہوتا ہے، لہٰذا یہ اچانک طلب ایک خوش آئند اضافہ ہے۔ زیادہ تر مسافر اپنی ہوٹل اور دیگر سیاحتی انتظامات آن لائن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر

سفر کی طلب میں یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب میچ کے ارد گرد کچھ تنازعہ بھی پیدا ہوا۔ پاکستان نے ابتدائی طور پر 15 فروری کے میچ کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، سری لنکا کرکٹ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ واپس لیا گیا۔

اس اقدام سے میچ کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا، آئی سی سی کو ممکنہ 174 ملین ڈالر کے نقصان سے بچایا گیا، اور فوری طور پر ہوائی کرایوں اور سیاحت کی طلب میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انڈیا پاکستان ایئر لائنز ٹی20ورلڈکپ2026 سری لنکا سیاحت کرکٹ کولمبو پروازیں ہوائی کرایے.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا پاکستان ایئر لائنز ٹی20ورلڈکپ2026 سری لنکا سیاحت کرکٹ کولمبو پروازیں

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے