data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری لنکا نے پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے اس حوالے سے پی سی بی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہائی پروفائل میچ کی منسوخی کی صورت میں سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ متوقع سیاحتی آمدن میں کمی بھی شامل ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر انتظامی تیاریاں شامل ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کا سیاحتی شعبہ بھی متاثر ہوا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں شائقین نے ہوٹل بکنگز منسوخ کر دی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مشکل اوقات میں سری لنکا کرکٹ نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ غیر معمولی حالات، دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھا جائے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق اسی تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تمام میچز کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے اور اس پر نظرِ ثانی کرے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں سری لنکا کرکٹ سری لنکا کرکٹ نے کے بائیکاٹ کے فیصلے پر کے مطابق

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم