کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کارروائیاں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوئیں، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

پہلا واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود سیکٹر 16 گلشن بہار میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت صفدر علی کے نام سے کی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی، منگھو پیر کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں سکھن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ؛ ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

دوسرا مقابلہ کیماڑی کے علاقے پاک کالونی میں پرانا گولیمار کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور مسلح ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک رائفل اور پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس کی مکمل شناخت اور پس منظر کی چھان بین جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار کے مطابق

پڑھیں:

اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔

اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔

مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘

اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔

اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار