بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سست بیٹنگ پر کپتان نے محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرادیا۔

بی بی ایل کے 15 ویں ایڈیشن کے 33 ویں میچ میں پیر کے روز میلبورن رینیگیڈز اور سڈنی تھنڈر آمنے سامنے تھے۔ میچ کے دوران اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی جب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران ریٹائر آؤٹ کردیا گیا۔

میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے ایک حیران کن فیصلہ سامنے آیا جہاں ٹیم کے کپتان نے دورانِ میچ محمد رضوان کو مبینہ طور پر سست رفتار بیٹنگ پر کریز چھوڑنے کا کہہ دیا۔

محمد رضوان اُس وقت کریز پر 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر کریز پر موجود تھے تاہم اسی دوران کپتان ول سدرلینڈ نے انہیں پویلین واپسی کا اشارہ کیا تاکہ وہ خود بیٹنگ کے لیے میدان میں آ سکیں۔

بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان رضوان کو میدان چھوڑنے کا کہتے ہیں، جس پر کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی تبصرہ کیا گیا کہ یہ فیصلہ پہلے بھی لیا جا سکتا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

        View this post on Instagram                      

واقعے پر کرکٹ شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور محمد رضوان کو اس انداز میں ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو نامناسب اور شرمناک قرار دیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محمد رضوان رواں بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے حوالے سے ردھم حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیے ہیں۔ وہ اب تک 8 میچز میں 167 رنز بنا سکے ہیں، اوسط 20.

88 رہی ہے جبکہ کوئی بھی نصف سنچری اسکور نہیں کر پائے۔

مذکورہ میچ میں سڈنی تھنڈرز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت چار وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد رضوان کو بی بی ایل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم