لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں، میڈیا پرسنز، آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتا دیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلہ دیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائیگی۔ آئی سی سی ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میںبی سی بی کیساتھ رابطے میں تھا جس کا مقصد بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے راضی کرنا تھا۔ فیصلے کے بعد ووٹنگ ہوئی، جہاں آئی سی سی بورڈ کی اکثریت متبادل کے حق میں تھی۔ بی سی بی کو بھارت میں کھیلنے سے متعلق اپنے موقف پر آئی سی سی میں واپس آنے کیلئے مزید ایک دن کا وقت دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش حکومت نے بھارت میں اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے آئی سی سی سے نئی سکیورٹی شرائط کی لسٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ بنگلہ دیش کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ء کی محرومی سے بچایا جائے۔  ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اپنے موقف کے اعادہ کیلئے اپنے بیانیہ کو نئے انداز میں ترتیب دے دیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اب بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں اپنی شرکت کی جادوئی امید ہے اور اس کیلئے نہایت ذومعنی بات کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش حکومت اب اپنے موقف کو مزید جامع بنانے کی جانب جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت یہ بات سامنے لانا چاہتی ہے کہ آئی سی سی کا ہمارے معاملہ میں دہرا معیار عیاں کر دیا ہے۔  ہمارے سٹینڈ نے بھارت اور آئی سی سی کو ایک ثابت کیا ہے اور باقی ممالک کیلئے رولز سیٹ لگتے ہیں۔ ایک عرصہ سے بھارت اسی سکیورٹی کی بنیاد پرآئی سی سی ایونٹ سمیت متعدد مقابلوں اور باہمی سیریز میں مقام تبدیل کروا  چکا ہے۔ بھارت کو اجازت ہو سکتی ہے لیکن کسی اور کو کیوں نہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکومت سے ممکنہ مگر مشروط اجازت ملنے کو جواز بنائے اور حکومت کی مقرر کی گئیں نئی شرائط سے آئی سی سی اور میڈیا کو آگاہ کرے گا۔ حتمی اعلان آج ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت میں کے مطابق ہے اور

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی