آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 294/8 رنز بنائے، سمیرمنہاس نے 74 رنزکی شاندار اننگزکھیلی جبکہ علی حسن بلوچ نے 36 رنز بنا کرٹیم کے اسکورکو مضبوط بنایا جبکہ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور زخمی ہونے کی وجہ سے اننگز سے باہرہوگئے، تاہم ٹیم نے حریف ٹیم کے خلاف مضبوط اسکور قائم کیا۔
امریکا کی ٹیم مقررہ ہدف 295 رنز کے تعاقب میں 43.
انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کے پاس وارم اپ ہونے کا آج آخری موقع
پاکستان انڈر 19 ٹیم مسونگو سے بولاوائیو پہنچ گئی
پاکستان کی انڈر19 ٹیم کی شاندار بیٹنگ اور مضبوط بولنگ نے حریف ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔