حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اپنا طے شدہ میچ نہیں کھیلے گی۔ اس فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے پاکستان میں کرکٹ پر طویل المدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ عالمی کھیل اور دنیا بھر کے شائقین، بالخصوص پاکستان کے لاکھوں کرکٹ مداحوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 1, 2026

دوسری جانب اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کا سامنا سیمی فائنل یا فائنل میں ہو گیا تو اس صورتِ حال میں کیا فیصلہ کیا جائے گا؟ کیا پاکستان ٹیم میچ چھوڑ کر واپس آ جائے گی یا پھر کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا؟

اور اگر انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل یا فائنل آ جاتا ہے تب کیا فیصلہ ہو گا؟ پاکستان وہ میچ چھوڑ کر گھر آ جائے گا یا دہشتگردوں کی پُشت پناہی بُھلا کر میچ کھیلے گا؟ ???? pic.twitter.com/vFO2Dp4OlM

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 1, 2026

نصیر اعوان کے مطابق اب بھارت اور آئی سی سی کو اس فیصلے کے نتائج کا اندازہ ہو گا، کیونکہ آمدن کا بڑا حصہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے وابستہ ہوتا ہے، اور اس میچ کے بغیر براڈکاسٹرز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب تو براڈ کاسٹرز تو ڈوب جائیں گے‘۔

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، لیکن 15 فروری کو بھارت کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گا،

حکومت پاکستان کا اہم فیصلہ

اب پتہ چلے گا انڈیا اور آئی سی سی کو

کیونکہ سارا پیسہ ہی پاک انڈیا میچ میں بنتا ہے۔

براڈ کاسٹرز تو ڈوب جائیں گے۔

قسم سے مزہ آگیا بہت دلیرانہ فیصلہ کیا ہے????❤️

— Naseer Awan(نصیر اعوان) (@MNasAwan555) February 1, 2026

ظفر اقبال نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ایسا چھکا ہے جس نے انڈیا اور آئی سی سی کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔ اور انڈیا سوائے ماتم کے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

پاکستان کا ائی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ اور پاکستان انڈیا کے میچ کا بائیکاٹ ایسا ماسٹر اسٹوک مطلب چھکا ہے جس نے انڈیا اور ائی سی سی کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ائی سی سی اور انڈیا سوائے ماتم کے کچھ کر بھی نہیں سکتے ۔ پاکستان کے شرکت کے اعلان سے

— ZafarIqbal58 (@ZafarIqbal58) February 1, 2026

جمیل فاروقی نے لکھا کہ ان حالات میں یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ T20 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکے رعونت میں اَٹے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ، ہم ٹورنامنٹ میں ضرور رہیں گے لیکن بھارت کیساتھ نہیں کھیلیں گے ، میرے حساب سے اِن حالات میں یہ اچھا فیصلہ ہے

— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) February 1, 2026

ایک اور صارف نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں انڈیا سے نا کھیلنے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے لیے کیا ہے ہم اپنے بنگالی بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ وہ اب اکیلے نہی ہیں دونوں بھائی انڈیا کے خلاف ایک ہیں۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں انڈیا سے نا کھیلنے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے لیے کیا ہے ہم اپنے بنگالی بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ وہ اب اکیلے نہی ہیں دونوں بھائی انڈیا کے خلاف ایک ہیں

— RAShahzaddk (@RShahzaddk) February 1, 2026

ذیشان اعوان نے کہا کہ بائیکاٹ کرنا، میچ سے بھاگنا، ٹرافی نہ لینا اور ہاتھ نہ ملانا جیسی چھوٹی حرکتیں بھارت کو زیب دیتی ہیں ہمیں نہیں، پاکستان کو بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ کھیلنا چاہیے اور ہرا کر جواب دینا چاہیے۔

بائیکاٹ کرنا، میچ سے بھاگنا، ٹرافی نہ لینا،ہاتھ نہ ملانا جیسی چھوٹی حرکتیں بھارت کو زیب دیتی ہیں، ہمیں نہیں، پاکستان کو بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ کھیلنا چاہیے اور ہرا کر جواب دینا چاہیے.#T20WorldCup #PakistanCricket #PakvsIndia

— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) February 1, 2026

احمد منصور لکھتے ہیں کہ آئی سی سی اور بھارت کو اس ایک میچ کے نہ ہونے سے جو مالی نقصان پہنچے گا اس کا اندازہ بھارت میں زوردار چیخوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، مگر بھارت سے میچ نہ کھیلنا بالکل درست مؤقف۔۔ اسی سے ان کی ساری اکڑ نکل جانی۔
کون نہیں جانتا بھارت کے زیرِ اثر چلنے والا ICC جانبدار ہے، کھیل ضروری ہے، لیکن جب اگلے کھیل کو سیاست سے تباہ کرنے پر آ جائیں تو بنگلہ دیش سے یکجہتی… https://t.co/LFpr0rcnRo

— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) February 1, 2026

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا تھا۔ اس فیصلے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کے اقدام کو ناانصافی اور دہرا معیار قرار دیا تھا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک تمام فیصلے مسلط نہیں کر سکتا اور بنگلہ دیش پر بھی وہی اصول لاگو ہونے چاہییں جو دیگر ممالک پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کسی دوسرے ملک میں کھیلنے سے انکار کا حق حاصل ہے تو یہی حق بنگلہ دیش کو بھی دیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی بنگلہ دیش پاکستان انڈیا پاکستان انڈیا میچ پاکستان بمقابلہ انڈیا پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان انڈیا پاکستان انڈیا میچ پاکستان بمقابلہ انڈیا پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی ورلڈ کپ میں شرکت کھیلنے کا فیصلہ بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ پاکستان نے پاکستان کا اور بھارت بنگلہ دیش انڈیا کے بھارت کو اس فیصلے سی سی کو کے ساتھ میچ نہ کیا ہے

پڑھیں:

پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا

پاکستان کی جغرافیائی حیثیت محض ایک زمینی ریاست کی نہیں بلکہ ایک ایسے ملک کی ہے جس کے مفادات خشکی، سمندر اور خطے کی مجموعی سلامتی سے یکساں طور پر وابستہ ہیں۔ اسی لیے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں تو ان کی تپش صرف جنگ میں شریک ممالک تک محدود نہیں رہتی بلکہ عالمی تجارت، توانائی کی رسد، بحری راستوں، علاقائی معیشتوں اور سفارتی توازن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

آج بحیرہ احمر، باب المندب اور آبنائے ہرمز صرف آبی گزرگاہیں نہیں رہیں بلکہ عالمی طاقتوں کی کشمکش، علاقائی رقابتوں اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کی حکمت عملی کا مرکز بن چکی ہیں۔ ایسے ماحول میں پاکستان کی جانب سے اپنے بحری مفادات اور سعودی عرب کی سلامتی کے بارے میں دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرنا نہ صرف ایک ذمے دار ریاست کی علامت ہے بلکہ یہ اس حقیقت کا اظہار بھی ہے کہ قومی سلامتی کی تعریف اب سرحدوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ سمندری راستے، تجارتی جہاز، بندرگاہیں اور توانائی کی سپلائی لائنیں بھی اسی قدر اہم قومی مفادات کا حصہ بن چکی ہیں۔

 پاکستان نے جس واضح انداز میں یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں، بحری تنصیبات یا سمندری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کو قومی سلامتی کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا، وہ دراصل بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی توثیق بھی ہے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کا منطقی اظہار بھی۔ دنیا کی کوئی بھی ذمے دار ریاست اپنی تجارت، بحری نقل و حمل اور اقتصادی شہ رگوں کو خطرات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

پاکستان کی بڑی بندرگاہیں، برآمدات، درآمدات اور توانائی کی ضروریات عالمی بحری راستوں سے وابستہ ہیں، اس لیے ان راستوں میں پیدا ہونے والی بے یقینی براہِ راست قومی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے یہ واضح پیغام دینا کہ قومی بحری مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا، دراصل ایک فطری ریاستی ذمے داری ہے، نہ کہ محض سفارتی بیان۔

 بحیرہ احمر میں حوثی حملوں اور تجارتی جہازوں کو دی جانے والی دھمکیوں نے عالمی تجارت کو غیر معمولی اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماضی میں قزاقی کو سمندری تجارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا تھا، مگر اب منظم مسلح گروہ جدید میزائلوں، ڈرونز اور بحری حملوں کی صلاحیت کے ذریعے پوری عالمی سپلائی چین کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس صورتحال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر بھی ایسے وسائل حاصل کر چکے ہیں جن کے ذریعے وہ عالمی معیشت پر ریاستوں سے کم اثر نہیں ڈال سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ متعدد آئل ٹینکروں نے اپنے راستے تبدیل کیے اور یورپی بحری اداروں نے بھی تجارتی جہازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کیں، جو اس بحران کی سنگینی کا واضح ثبوت ہے۔

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب سے وابستہ تجارتی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں صرف ایک ملک کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ بین الاقوامی تجارت کی آزادی پر حملہ ہیں۔ سمندری راستوں کی آزادی بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، جس پر عالمی تجارت کا پورا نظام قائم ہے، اگر کسی گروہ کو یہ حق دے دیا جائے کہ وہ سیاسی یا عسکری مقاصد کے لیے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت روک دے تو پھر عالمی تجارت مسلسل خوف اور غیر یقینی کا شکار ہو جائے گی۔ پاکستان کی تشویش اسی تناظر میں نہایت برمحل ہے کیونکہ اس کی تجارت کا بڑا حصہ بھی انھی عالمی بحری راستوں سے وابستہ ہے۔

 پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر کے نہ صرف دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مضبوط کیا ہے بلکہ ایک اصولی موقف بھی اختیار کیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط اعتماد، مذہبی وابستگی، اقتصادی تعاون اور دفاعی اشتراک پر استوار ہیں۔ اس لیے اگر کسی بحران کے ذریعے سعودی عرب کو براہِ راست جنگ میں گھسیٹنے یا اس کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے تو پاکستان کا اس پر تشویش ظاہر کرنا ایک ذمے دار دوست اور شراکت دار ریاست کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

اس وقت اصل تشویش صرف بحیرہ احمر تک محدود نہیں رہی بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی نے پورے خطے کو ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے مسلسل سخت بیانات، ایک دوسرے کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں اور فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہونے کے امکانات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جنگ اب محدود رہنے کے بجائے تدریجاً علاقائی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ جب عسکری کارروائیوں کا ہدف پل، بجلی گھر، توانائی کے مراکز اور دیگر شہری تنصیبات بن جائیں تو اس کے اثرات براہِ راست عام شہریوں پر مرتب ہوتے ہیں۔

اس تمام منظرنامے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی قانون اور سمندری ضابطوں کا احترام مسلسل کمزور پڑ رہا ہے، اگر بحری گزرگاہوں کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جانے لگا تو مستقبل میں دنیا کے دیگر حساس سمندری راستے بھی اسی نوعیت کے تنازعات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ آزادی جہاز رانی، تجارتی تحفظ اور شہری بنیادی ڈھانچے کے احترام کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

پاکستان کے لیے موجودہ حالات ایک واضح پیغام رکھتے ہیں کہ بحری سلامتی کو قومی سلامتی کی حکمت عملی کا مزید مضبوط حصہ بنایا جائے۔ بحری افواج کی استعداد، ساحلی نگرانی، بندرگاہوں کی حفاظت، تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی اور بین الاقوامی بحری تعاون کو مزید موثر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ گوادر اور کراچی جیسے اہم بندرگاہی مراکز صرف قومی معیشت کے ستون نہیں بلکہ علاقائی تجارت کے اہم مراکز بھی ہیں، جن کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اس بحران میں پاکستان کے لیے سفارتی توازن بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں تو دوسری جانب ایران ایک ہمسایہ اور اہم علاقائی ملک ہے۔ اس لیے پاکستان کا کردار اشتعال انگیزی میں اضافہ کرنے کے بجائے کشیدگی کم کرنے، رابطے بڑھانے اور مذاکرات کی حمایت کرنے کا ہونا چاہیے۔ یہی وہ راستہ ہے جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی روایات، قومی مفادات اور علاقائی امن کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

عالمی طاقتوں کو بھی یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ طاقت کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیاں عارضی ہوتی ہیں، جب کہ ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا عدم استحکام کئی دہائیوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ پہلے ہی جنگوں، پابندیوں، پراکسی تنازعات اور بیرونی مداخلتوں کے باعث شدید نقصان اٹھا چکا ہے، اگر موجودہ کشیدگی کو بروقت نہ روکا گیا تو اس کے اثرات صرف جنگ میں شامل ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری عالمی معیشت، توانائی کے نظام اور بین الاقوامی امن کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

پاکستان کا حالیہ موقف اسی لیے اہم ہے کہ اس میں اپنے قومی اور بحری مفادات کے تحفظ کا واضح اعلان بھی موجود ہے، سعودی عرب کی سلامتی کے ساتھ اصولی یکجہتی بھی اور بالواسطہ یہ پیغام بھی کہ سمندری راستوں کو جنگی حکمت ِ عملی کا ہدف بنانا کسی کے مفاد میں نہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اشتعال انگیز بیانات، عسکری دھمکیوں اور جوابی کارروائیوں کے بجائے سنجیدہ سفارت کاری، علاقائی مکالمے اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کو ترجیح دی جائے، اگر بنیادی ڈھانچے، توانائی کے مراکز، بحری راستوں اور تجارتی جہازوں کو جنگ کا مستقل ہدف بنا دیا گیا تو دنیا ایک ایسے بحران میں داخل ہو سکتی ہے جس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ امن صرف جنگ نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ ایسا بین الاقوامی نظم ہے جس میں تجارت محفوظ ہو، ریاستوں کی خودمختاری محترم رہے، شہری تنصیبات محفوظ ہوں اور اختلافات کا فیصلہ میدان جنگ کے بجائے مذاکرات کی میز پر ہو۔ یہی وہ راستہ ہے جو مشرق وسطیٰ کو مزید تباہی سے بچا سکتا ہے اور یہی وہ سوچ ہے جس کی آج پوری دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف