یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-18
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران وہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ان ملاقاتوں میں پاکستان اور یونیسکو کے درمیان تعلیم، سائنس، ثقافت، ورثہ، اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین یونیسکو کے مینڈیٹ کے تمام شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔یہ نومبر 2025 میں یونیسکو کے نئے ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر خالد العنانی کا کسی بھی ملک کا پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ ہے، جسے پاکستان اور یونیسکو کے تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیسکو کے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔