پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں111رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9وکٹ پر 96 رنز بناسکی، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجرڈ ہونے کے سبب بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے 23 اور کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 18رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان پاکستان کا ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 32 فلسطینی شہید پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا اللہ تارڑ سانحہ گل پلازہ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب اس شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے، خالد مقبول صدیقی ، کامران ٹیسوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز سیریز میں کلین
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم