Jasarat News:
2026-07-24@07:45:58 GMT

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا آغاز، سپر ایٹ خواب کا پہلا مرحلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنے سفر کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جہاں گرین شرٹس ایک بے رنگ ماحول میں اپنی کارکردگی سے نئے رنگ بکھیرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق خاص اہمیت رکھتا ہے، تاہم موسمی حالات ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آ رہے ہیں اور بارش کا امکان 83 فیصد تک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل آف دی فیلڈ تنازعات نے ایونٹ کا رنگ پھیکا کر دیا ہے، مگر پاکستانی ٹیم تمام تر توجہ میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف فاتحانہ آغاز کی خواہاں ہے، کیونکہ گروپ مرحلے میں ہر میچ پاکستان کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ دونوں باہمی مقابلوں میں گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کی تھی، جس سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، نسیم شاہ، فخر زمان، محمد نواز اور صائم ایوب جیسے تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، جن سے شائقین کو شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ لیگ اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے، جو گزشتہ ایک سال کے دوران نمایاں وکٹ ٹیکر رہے ہیں اور سری لنکا کی سست پچز پر مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ٹیم کے انتخاب میں کسی کھلاڑی کا نام نہیں بلکہ کارکردگی اور کمبی نیشن کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی سینئر کھلاڑی بشمول بابر اعظم اور فخر زمان کی جگہ ٹیم کمبی نیشن میں نہیں بنتی تو انہیں بھی نہیں کھلایا جائے گا۔

کپتان کے مطابق ٹیم یہاں 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ آئی ہے اور ہر میچ کے لیے بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتاری جائے گی۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپ سیٹ کرنے والی ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی قیادت اسکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں۔ میکس او ڈاوڈ، باس ڈی لیڈے، لوگن وان بیک اور پال وان میکرین جیسے کھلاڑی ٹیم کی طاقت سمجھے جاتے ہیں۔

اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا، جو پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان نے بھارت سے مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایسے میں گرین شرٹس کے لیے نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف فتوحات ناگزیر قرار دی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز