بھارتیوں کے حواسوں پر پاکستان سوار ہے، گزشتہ روز ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ یعنی نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان میں پاکستان کی جھلک منظرِ عام پر آ گئی۔

بھارتی آن لائن اسٹریمنگ ایپ جیو ہاٹ اسٹار کے شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان اچانک ’پاکستان ریویو‘ نشر ہو گیا، یہ غیر متوقع منظر تقریباً پانچویں اوور کے دوران سامنے آیا۔

اسکرین پر اچانک پاکستان ریویو کے سائن نے ناظرین کو چونکا دیا اور سوشل میڈیا پر فوری طور پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔

Hotstar showing Pakistan Review during New Zealand vs Afghanistan T20 match.

#icc #T20WorldCup2026 #jiohotstar #hotstar #akashchopra pic.twitter.com/ws9meIbRXF

— Amit Goel (@amitgoel27) February 8, 2026


بالخصوص ایسے وقت میں جب پاکستان بھارت کے خلاف ایونٹ میں کھیلنے سے انکار کر چکا ہے اور آئی سی سی وفد گزشتہ روز میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔

خیال رہے کہ اسی تناظر میں ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ قومی ٹیم 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہیں کھیلے گی۔

یہ فیصلہ حکومتِ پاکستان کی واضح ہدایت کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ایک مکمل سیاسی اور کھیلوں کے تعطل میں تبدیل ہو گیا۔

پاک بھارت میچ کے غیر یقینی مستقبل کے باوجود، پاکستان کا کسی نہ کسی صورت بھارتی اسکرینز پر نمایاں نظر آنا وہ بھی ایک بالکل غیر متعلقہ میچ کے دوران بھارتیوں کی بد حواسی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان پر نظرِ ثانی کے لیے زور دیا ہے، ادھر اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو