لائوڈ اسپیکر کےذریعےپھل،سبزیاں بیچنے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:راولپنڈی کی عدالت نے سبزی، پھل اور دیگر چیزیں فروخت کرنے کیلیے لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی کی مقدمی عدالت میں لائوڈ اسپیکر پر سبزیاں اور پھل بیچنے والوں کیخلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سینئر وکیل انوار ڈار کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نے خود اس کا نوٹس بھی لیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج مقصود قریشی نے گلی محلوں میں لائوڈ اسپیکر پر اشیاءفروخت والوں خلاف مقدمات حکم جاری کیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے سینئر وکیل انوار ڈار کی درخواست منظور کر لی۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ ہاکرز صبح سویرے سے رات گئے تک گلیوں میں لائوڈ اسپیکر لگا کر اشیاءفروخت کرتے ہیں جبکہ حکومت نے لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ دن اور رات گئے تک لائوڈ اسپیکر پر دکانداری سے نیند خراب ،بیمار پریشانی شکار ہوتے ہیں۔عدالت نے لائوڈ اسپیکر پر گلی محلوں میں اشیاءفروخت پر پابندی لگا دی۔
Faiz alam babar
ویب ڈیسک
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں