data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف جاری نااہلی کیس میں اہم حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے فریقین سمیت الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے دو رکنی بینچ جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل تھے، نے کیس کی سماعت کی۔ سہیل سلطان کی جانب سے پیش ہونے والے بیرسٹر گوہر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ انتخابات کے بعد ہی آرٹیکل 199 کے تحت رٹ دائر کی جا سکتی ہے اور اسپیکر کے پاس ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے نواز شریف کیس کے حوالہ سے کہا کہ سپریم کورٹ اس اصول کی تصدیق کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ سہیل سلطان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ بننے کے بعد دو سال کی پابندی مکمل کیے بغیر الیکشن میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت منگل کو مقرر کی تھی، تاہم وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کارروائی روکنے کے بعد یہ سماعت مؤخر ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن