ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کیس سننے سے روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

 کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر سہیل سلطان کی طرف سے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جب انتخابات ہو جائیں تو آرٹیکل 199 کے تحت رٹ دائر ہو سکتی ہے، اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہی نہیں تھا اور نواز شریف کیس میں بھی سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے۔

عدالت نے اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دی۔

بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل

سہیل سلطان پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ بننے کے بعد دو سال کی پابندی پوری نہ کرنے کا الزام تھا، الزام تھا کہ دو سال کی پابندی پوری کیے بغیر الیکشن میں حصہ لیا گیا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے کل منگل کو کیس سماعت کے لیے مقرر رکھا تھا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن سہیل سلطان عدالت نے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن