پورا کھیل ہوتو میچ تین دن سے زیادہ چلنے والا نہیں ،رضوان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے بیٹر محمدرضوان نے کہاہے کہ اگر پورے دن کا کھیل ہوتو میچ تین دن سے زیادہ چلنے والا نہیں ،مشکل پچ بنائی ہے تو سامنا کرنا پڑے گا۔اسپنرز کارول ابھی شروع ہوگا ،ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ 3دن سے زیادہ نہیں چلنے والا لیکن ساتھ ہی ایسی اسپن پچزکے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہی طریقہ ہے ہمارے جیتنے کا، باہر والے ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتے ،دکھائی نہیں دیتا، محمد رضوان نے مزید کہا کہ ابھی جنوبی افریقہ میں گئے ،پہلے ٹیسٹ میں ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے ، سب کے سامنے ہے ۔ چار پیسر کے ساتھ ہم بھی گئے ۔ ایک 125 یا 120 والا فاسٹ بولر اس نے ہمیں مشکل میں ڈالا ہوا تھا ،کیونکہ وہاں سیم ہو رہا ہے انہوں نے اپنی کنڈیشن کا فائدہ لیا ہے ۔ ابھی جو کنڈیشن ٹیم کے بیٹرز کیلئے یہاں ہے ،وہ بھی تھوڑی مشکل ہے ، اس سے پہلے ہم بھی ایسی کنڈیشن پر نہیں کھیلے ۔ مگر اپوزیشن کے لیے یہ سب سے بیسٹ ہے ۔ اگر آپ آسٹریلیا جاتے ہیں تو آسٹریلیا آپ کے ساتھ کیا کرتا ہے ،وہ آپ کے ساتھ یہی کرتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ کو ڈراپ پچز کے بیچ میں ڈال دیتی ہے۔ آپ انڈیا جاتے ہیں تو انڈیا والے کیا کرتے ہیں، سپن کنڈیشن بنالیتے ہیں اپنی فیور کے لیے ، باقی ہم نے بھی تو ان چیزوں کو دیکھنا ہے ۔ اس پچ پر آپ ٹارگٹ سیٹ نہیں کر سکتے ، کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ اس میں تو 50 بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ بعض اوقات ایک ایک رنز مشکل بنتا ہے ۔ میرے خیال میں 3 دن کا میچ بنتا ہے ، فاسٹ بالرز کومس کرتے رہیں گے مگر اس وکٹ پر ابھی سپنرز کے لئے بڑی جان ہے ، اگلے دوروز میں ان کا کردار سمجھ میں آجائے گا جتنا اسکور بنا سکے بنائیں گے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔