محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی، میچ جیتنےپر شان مسعود کی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔
شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔
انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔
یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ انہوں نے ٹیم کے اسپنرز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ سپنرز نے ایک بار پھر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ساجدخان،نعمان علی اور ابراراحمد نے اچھی باؤلنگ کی۔
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
ڈھاکا:بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔
ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو مفرور قرار دیا ہے اور نوٹس باقاعدہ طور پر نوٹس شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور دیگر کے خلاف نوٹس انگریزی اور بنگالی زبان کے اخباروں میں شائع کیا گیا ہے۔
نوٹس کی منظوری بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت دے دی ہے اور سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں تفتیش شروع کردی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران آن لائن پلیٹ فارم جوئے بنگلہ بریگیڈ کے ذریعے ملک کے اندر اور بیرون ملک بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کے ثبوت جمع کیے ہیں، جس کا مقصد حکومت کا خاتمہ تھا۔
سی آئی ڈی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سرورس او سوشل میڈیا سے جمع کیے گئے مواد کی فرانزک تجزیے کے بعد تفتیش مکمل کرکے شیخ حسینہ واجد سمیت 286 افراد کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد 2024 میں طلبہ کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہو کربھارت پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت سمیت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔