2025-12-03@01:34:11 GMT
تلاش کی گنتی: 802

«نے بچے کے»:

(نئی خبر)
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا...
    گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی  کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...