غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے خاص طور پر نوزائیدہ بچے اور وہ بچے جنہیں طبی مسائل کا سامنا ہے، زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔یونیسف نے غزہ کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

پڑھیں:

سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں کئی ایسے فنکاروں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر انٹری دی جنہوں نے وقت کے ساتھ اپنی محنت صلاحیت اور چمک سے مرکزی کرداروں تک کا سفر طے کیا۔ انہی میں سے ایک معصوم چہرے والی اداکارہ بھی ہیں، جنہوں نے محض 15 سال کی عمر میں بطور ہیروئن اسکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو چونکا دیا۔ آج وہ اپنے کیریئر سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے تنازعات اور الجھنوں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

جی ہاں بات ہورہی ہے بالی وڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور معصوم چہرے سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی جو کام کے ساتھ ساتھ کئی تنازعات کا شکار ہوچکی ہیں، کبھی مبینہ ایم ایم ایس لیک ہونے اور کبھی ہارمونل انجکشن لینے کی وجہ سے ۔ اب ان کی ذاتی زندگی میں اُٹھنے والے طوفان کی خبریں گرش کررہی ہیں۔

ہنسیکا موٹوانی ان فنکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بچپن سے شہرت کا ذائقہ چکھا اور جوانی میں کیریئر کو پروان چڑھایا۔ چاہے وہ اداکاری کی بلندی ہو یا ذاتی تنازعات کا دباؤ، ہنسیکا نے ہمیشہ خاموشی اور وقار سے اپنے سفر کو آگے بڑھایا۔

ہنسیکا نے محض 12 سال کی عمر میں 2003 میں ریلیز ہونے والی ہٹ بالی وڈ فلم ’کوئی مل گیا‘ (2003) سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے ریتک روشن کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ اس کے صرف ایک سال بعد وہ امیتابھ بچن کی فلم ’ہم کون ہیں‘ میں بھی نظر آئیں۔

لیکن اصل حیرانی اس وقت ہوئی جب صرف 15 سال کی عمر میں ہنسیکا نے 2007 میں تیلگو فلم ’دیسمودورو‘ میں ہیروئن کے طور پر ڈیبیو کیا۔

ان کی اچانک بڑی عمر کی لڑکی کے روپ میں اسکرین پر واپسی نے سب کو چونکا دیا۔ اس پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ ہنسیکا نے ہارمونی انجیکشنز کا سہارا لیا۔ حالانکہ ان افواہوں کی کبھی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی، اوراداکارہ نے بھی ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز میں اپنا سفر جاری رکھا اورخاموشی سے اپنی محنت سے جواب دیا۔

ہنسیکا نے تامل، تیلگو، اور کنڑا فلموں میں متعدد ہٹ فلمیں دیں، جن میں ’میپلائی‘ (دھنش کے ساتھ) اور ’انجیئم کدل‘ (جیام روی کے ساتھ) شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی، ڈانس اسکلز اور چمکدار شخصیت کے باعث جلد ہی ایک کامیاب اداکارہ کا مقام حاصل کر لیا۔

سال 2022 میں ہنسیکا نے بزنس مین سہیل کدوریا سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ شادی جے پور میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی۔

یہاں قابل ذکربات یہ ہے کہ سہیل، ہنسیکا کی قریبی دوست رنکی بجاج کے سابق شوہر تھے۔ ان کی شادی ختم ہونے کے بعد، سہیل اور ہنسیکا نے دوستی کو رشتہ داری میں بدل دیا اور شادی کر لی۔

اس وقت یہ شادی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی، خصوصاً جب پرانی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں ہنسیکا، رنکی کی شادی میں مہمان تھیں۔ بعد ازاں، ہنسیکا اور سہیل نے وضاحت دی کہ وہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور ان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ پروان چڑھے۔

حالیہ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق، ہنسیکا اور سہیل کی ازدواجی زندگی میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اداکارہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں تو سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2022 میں شادی کے فوراً بعد وہ سہیل کے والدین کے ساتھ رہنے لگے، لیکن جوائنٹ فیملی میں ایڈجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ الگ فلیٹ میں شفٹ ہو گئے۔ بعد ازاں، اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ رہنا شروع کر دیا جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ تاہم، سہیل کدوریا نے ایک مختصر بیان میں تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا، مگر اس کے بعد مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سہیلی کا شوہر چھین کر شادی کرنے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ایک بھیانک جنگ کا سامنا
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین اور یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون کا خیرمقدم
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • میٹا کا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان
  • مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف 
  • سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھیں، وزیر داخلہ سندھ
  • غزہ میں قحط سے بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی شہید، 100 امدادی تنظیموں کا عالمی مداخلت کا مشترکہ مطالبہ
  • دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟