2025-09-23@18:55:29 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«میں یکساں سول کوڈ»:

    اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27 جنوری 2025ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ اب 15 اکتوبر 2025ء کو باضابطہ طور پر سماعت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 18 اگست کو اس معاملہ پر جب سماعت ہوئی تھی تو جمعیۃ علماء ہند و دیگر کی طرف سے داخل شدہ پٹیشن کے دفاع میں سینیئر ایڈووکیٹ راجو رام چندرن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اتراکھنڈ حکومت نے تو اپنا...
    کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
    جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    جمعیت علماء ہند کے ریاستی صدر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں اتراکھنڈ سے لوگوں نے اس قانون کے خلاف رائے دی ہے لیکن حکومت نے اسکو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا چونکہ یہ ایک پروپیگنڈا تھا، وہ ایک طرح سے خانہ پری کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں قدیم شاہ اسلامک لائبریری کے 25 سالہ مکمل ہونے پر مظفر نگر پہنچے اتراکھنڈ ریاست میں جمعیت علماء کے ریاستی نائب صدر مفتی رئیس نے میڈیا سے بات ہوتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ کو ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ یہ قانون قرآن اور حدیث کے یکسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف ہائی کورٹ...
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    بی جے پی حکومت نے اس سال 6 فروری کو اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران یو سی سی بل پیش کیا تھا اور اسے ایک دن بعد سات فروری کو سادہ اکثریت کیساتھ منظور کر لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت میں آج ریاستی سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ مینول کی منظور کے بعد قانون کے نفاذ کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور اس طرح اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یو سی سی کے مینول کی منظوری کے بعد بیان دیتے ہوئے اتراکھنڈ...
۱