اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27 جنوری 2025ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ اب 15 اکتوبر 2025ء کو باضابطہ طور پر سماعت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 18 اگست کو اس معاملہ پر جب سماعت ہوئی تھی تو جمعیۃ علماء ہند و دیگر کی طرف سے داخل شدہ پٹیشن کے دفاع میں سینیئر ایڈووکیٹ راجو رام چندرن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اتراکھنڈ حکومت نے تو اپنا اعتراض داخل کردیا ہے، لیکن مودی حکومت نے اپنا اعتراض داخل نہیں کیا ہے، جس پر چیف جسٹس اتراکھنڈ ہائی کورٹ جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا نے مقدمہ کی سماعت 23 ستمبر تک کے لئے ملتوی دی تھی، آج جب یہ معاملہ بینچ کے سامنے پیش ہوا تو سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے عدالت سے مزید مہلت دینے کی درخواست کی۔

جس پر عدالت نے فیصلہ صادر کیا کہ آئندہ 15 اکتوبر کو عدالت اس معاملہ پر باضابطہ سماعت کرے گی، ہائی کورٹ نے اس کے لئے ڈھائی بجے دن کا وقت بھی مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل کے سماعت کے دوران جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھی تھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے، یہاں تک کہ دفعہ 44 بھی کسی صوبائی حکومت کواس طرح کی قانون سازی کی اجازت نہیں دیتی ہے، دوسری اہم بات انہوں نے یہ کہی تھی کہ اس قانون سے شہریوں کے ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جوآئین کی دفعہ 14،19، 21 اور 25 میں دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27 جنوری 2025ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے، اس طرح اتراکھنڈ ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند نے اس فیصلہ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، اپنے موقف کے دفاع کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے ملک کے سینیئر وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں یکساں سول کوڈ جمعیۃ علماء ہند ہائی کورٹ

پڑھیں:

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی جامع مسجد توحید میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-27

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج
  • عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق درخواستیں خارج
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج
  • جھنگ، شیعہ علماء کونسل کیجانب سے متاثرین سیلاب کیلئے فری میڈیکل کمیپ
  • کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا
  • یہ شرمناک اور اخلاقی بزدلی ہے ، بھارت کی فلسطین پالیسی پر کانگریس کی شدید تنقید
  • دہلی کے تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبریں ہٹانے کا مطالبہ، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل
  • مودی سرکار کا متعصبانہ چہرہ بے نقاب، سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے سے روک دیا
  • لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی جامع مسجد توحید میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں