بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ ختم کرکے یکساں سول کوڈ نافذ کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ یہ دعویٰ کیا کہ یہ ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن میں ہماری شراکت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے رول آؤٹ کے لئے تمام ضروری منظوری اور افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جس کی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ مارچ 2022ء میں حکومت بنانے کے فوراً بعد، دھامی نے قانون سازی کے لئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں ایک ماہر پینل کی تشکیل کی تھی۔ جس نے مختلف کمیونٹیز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے 18 مہینوں میں مسودہ تیار کیا تھا۔ فروری 2024ء میں پیش کیا گیا تھا۔ ریاستی اسمبلی نے 7 فروری کو قانون سازی کی منظوری دی۔
سابق چیف سکریٹری شتروگھنا سنگھ کی قیادت میں ایک اضافی کمیٹی نے بعد میں اس ایکٹ کے نفاذ کے لئے قواعد و ضوابط بنائے۔ اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ دوسری ریاستوں کے لئے ٹیسٹ اور تجربہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آسام اور دیگر ریاستیں اس طرح کے قانون بنانے اور خاص طور پر مسلم پرسنل لاء کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کی نظریں اتراکھنڈ پر ہیں۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا یو سی سی سماجی تناؤ میں اضافہ کرے گا یا حکومت تمام طبقات کو سمجھانے میں کامیاب ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ایک کے نفاذ کے لئے
پڑھیں:
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا