2025-11-05@17:26:38 GMT
تلاش کی گنتی: 102

«سروے کے لیے رجسٹریشن»:

(نئی خبر)
    لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے۔   موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...