ملک کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر محفوظ بنایا جا سکے۔ عوام معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی،ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے:عبدالعلیم خان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا ۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی ۔ وفاقی وزیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرنے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں ۔ آئی جی حکمت عملی بنائیں ۔ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹر وے پرنہیں چلنے دی جائیں گی ۔ اووراسپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پر زیروٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ کمرشل ڈرائیورز کی تربیت لازمی ہے ۔ 3 ماہ میں تمام کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔
مزید :