2025-11-04@10:47:20 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«ٹیرف لگایا»:

(نئی خبر)
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ناگزیر سمجھے جانے والے وِراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو انتہائی شرم ناک صورتِ حال کا سامنا ہے۔ دونوں مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں اور خاصی جدوجہد کرنے پر بھی فارم بحال ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی شدید مخمصے کا شکار ہے کہ اِن دونوں بڑوں کا کرے تو کیا کرے۔ اِن کے پرستار کروڑوں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اِنہیں تنقید کا نشانہ تو بنایا جارہا ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بڑوں پر بیڈ پیچ آتے رہتے ہیں، اِس بنیاد پر کسی بڑے کھلاڑی کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جاتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وِراٹ کوہلی اور...
    پھالیہ(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔