2025-05-08@13:18:39 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«پیر پگاڑا»:
کراچی (نیوز ڈیسک) حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صدرالدین شاہ راشدی نے حروں کے پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگاڑا کا اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حر فورس وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔ پیر پگاڑا نے کہا کہ حر فورس پاکستان کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ حر اپنی افواج اور پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو پاکستان کی پاک دھرتی پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیر صاحب پگارا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔ کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی۔ خواہش ہے ہم سب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگاڑا کی صدارت میں راجا ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا،اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میںآئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔ جی ڈی اے نے پیر صاحب پگاڑا کو کراچی میں عوامی جلسے کی تجویز دی جس پر سنجیدگی سے غور کیا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سربراہ پیر پگارا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پیر پگارا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے...
بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پیر پگاڑا اور جی ڈی اے کی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قائدین نے سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت کی۔ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیشرفت، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی سے پی ٹی آئی کا رابطہ ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ پیر...