کراچی (نیوز ڈیسک) حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صدرالدین شاہ راشدی نے حروں کے پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگاڑا کا اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حر فورس وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔

پیر پگاڑا نے کہا کہ حر فورس پاکستان کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ حر اپنی افواج اور پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو پاکستان کی پاک دھرتی پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پیر صاحب پگارا نے بھارت کی حالیہ جارحیت اور شہری آبادی و مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “پورے پاکستان کو پیغام دیتا ہوں کہ بھارت کے خلاف جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ، دفاع وطن کا فرض انجام دے گا۔

پیر پگاڑا نے کہا کہ حر جماعت پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کے لیے اپنی روایتی قربانیوں کی تاریخ کو دہرانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے خلاف یہ جنگ صرف افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہر پاکستانی اس مقدس فریضے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت یکجہتی اور قومی دفاع کے لیے مشترکہ بیانیہ اپنا رہی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کے پیر پگاڑا نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد(سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اگرچہ اس حملے کی نوعیت اور مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ماہرین اسے خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک موڑ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان میں سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید ٹرمپ کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے امریکی طیاروں نے کونسا راستہ اپنایا؟ خضدار میں دہشت گردوں کا حملہ، قبائلی رہنما میر عطا مینگل جاں ، بیٹے سمیت 4 زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکی جارحیت کے خلاف ردعمل کا تعین مسلح افواج کرے گی، ایران
  • سلامتی کونسل اجلاس میں روس، چین اور پاکستان کی غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے کا مسودہ تیار
  • یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان
  • ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر
  • فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون پر تیار
  • پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، خواجہ آصف
  • اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ
  • مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
  • اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا کی پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت
  • مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو