2025-06-24@10:03:46 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«گڈاپ سٹی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے ڈیری فارم کے مالک کا گمشدہ جانور تلاش کرکے اس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ پولیس کو درخواست کی تھی کہ جانوروں کی منتقلی کے دوران اس کا ایک جانور گاڑی سے گرگیا اور مزدوروں کو پتا نہیں چلا بعد میں گنتی کرنے پر ایک جانور کم ملا ۔گڈاپ سٹی پولیس کے چوکی انچارج اقبال نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جانور کو تلاش کرکے اس کے مالک کے حوالے کردیا ہے ۔ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سٹی اور چوکی انچارج اقبال کی عمدہ کارکردگی کو قابل مثال قرار دیا...
شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کرائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کراچی: اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے نوشہرو سے کراچی پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کی گرفتاری عمل میں لائی، قواعد و ضوابط کے تحت اینٹی کرپشن حکام نے پہلے متعلقہ تھانے میں انٹری کروائی، جس کے بعد قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف کیس کی مزید سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ زین العابدین کو ان کی گرفتاری سے قبل ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان پر...
اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی...
کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بچی کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...