گڈاپ سٹی پولیس نے گمشدہ جانور مالک کے حوالے کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے ڈیری فارم کے مالک کا گمشدہ جانور تلاش کرکے اس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ پولیس کو درخواست کی تھی کہ جانوروں کی منتقلی کے دوران اس کا ایک جانور گاڑی سے گرگیا اور مزدوروں کو پتا نہیں چلا بعد میں گنتی کرنے پر ایک جانور کم ملا ۔گڈاپ سٹی پولیس کے چوکی انچارج اقبال نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جانور کو تلاش کرکے اس کے مالک کے حوالے کردیا ہے ۔ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سٹی اور چوکی انچارج اقبال کی عمدہ کارکردگی کو قابل مثال قرار دیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نصیر آباد، ڈاکوؤں سے روابط پر تھانہ انچارج نوکری سے برطرف
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو گینگ سے روابط ثابت ہونے پر تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپیکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی نصیر آباد نے ڈاکوؤں سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج اے ایس آئی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی نصیر آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکو گینگ درانی سراج فقیر محمد مغیری سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔