کراچی: صنعتی ایریا میں آتشزدگی، 10 دکانیں خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کافی دیر بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں، دکانوں
کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتی دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم، سات افراد جھلس کر جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ضلع بلوچستان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب ایک خوفناک حادثے میں کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثہ کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث شدید جانی نقصان ہوا۔
جھلسنے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔