متنازع بھارتی کرکٹر کا ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
تنازعات سے گھرے بھارتی بلے باز پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ٹرانسفر کی درخواست کر دی۔
پرتھوی شا کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملنے والے قابِل قدر مواقع دینے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیٹ اپ کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ایسوسی ایشن کو پیش کی جانے والی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ کیریئر کے اس موقع پر ان کو ایک دوسری ریاست سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، جو بطور کرکٹر ان کی مزید نشو نما کرے گا۔ اس ضمن میں، ایسوسی ایشن ان کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری کرے جو ان کو دوسری ریاست کی آفیشلی نمائندگی کرنے کا اہل بنائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن
پڑھیں:
کلاؤڈ برسٹ سے گھر، ہوٹلز اور دکانیں بہہ گئیں
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں شدید بارش کے باعث آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہاڑ سے آنے والا ریلہ دھرالی کے علاقے میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شریک ہیں۔
ریاست میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی الرٹ نافذ کر دیا گیا ۔