جوفرا آرچر کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، سسیکس کا حصہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر آخر کار ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
جوفرا آرچر نے اتوار کو ڈرہم کیخلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ شرکت ممکن بنالی، آرچر نے مئی 2021 کے بعد سے سرخ گیند کے میچ میں واپسی کی ہے۔
اس سے قبل متعدد انجریز کے باعث ان کی واپسی مسلسل مؤخر ہوتی رہی، انہوں نے حالیہ مہینوں میں وائٹ بال کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، ان کا آخری میچ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں تھا۔
انگلش سلیکٹر لیوک رائٹ نے کہا تھا کہ سسیکس کے میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر ہم بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں بھی انہیں سامنے لاسکتے ہیں، کپتان بین اسٹوکس بھی 30 سالہ آرچر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف سے تاحال چھٹکارا نہیں پا سکے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ شامل ہیں۔ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین ، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔