چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  دنیا بھر میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ : اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ  کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  نشر  کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7  سمیت اٹلی کے  10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز  25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ،

کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کا روسی ورژن نشر کریں گے۔ یہ   دوسرا موقع ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  روسی سینما گھروں میں پیش کی گئی ہے۔ 20 جنوری سے 22 جنوری تک نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور معاشی مرکز لاگوس میں 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی پروموشنل ویڈیو بیرونی بڑی سکرین پر نشر کی گئی۔

یہ  پہلا موقع  ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مواد نائجیریا کی سڑکوں پر نمودار ہوا۔ 22 جنوری کو ، عراقی قومی خبر رساں ایجنسی  سمیت عراق کے بڑے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گرافک پیغامات شائع کیے ، جس میں سی ایم جی  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل  ویڈیو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ادھر  پولینڈ میں چینی سفارت خانے نے 21 تاریخ کو 2025 کے چینی نئے سال کے موقع پر  استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو استقبالیہ  میں نشر کیا گیا، جس نے وہاں موجود مہمانوں کو چینی نئے سال کی  گہری فضا کا احساس دلایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو

پڑھیں:

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  •  اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ، بچوں نے باپ کے آخری لمحات کا وی لاگ بنادیا
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات