نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہونے لگے۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
خیبر پختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبائی صدر امیر مقام بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اظہار کیا۔ اس موقع پر زاہد خان نے ن لیگ کے سربراہ کو کے پی میں فعال کرنے کے لیے تجاویز دی۔ نواز شریف نے زاہد خان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کو منظم کرنے کا عندیہ دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا تنظیم کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو صوبے کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ملاقات میں میاں نوازشریف نے گلگت بلتستان انتخابات کرنے کے لیے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی جبکہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا حکم دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی الیکشن ہوں گے جس میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی امیدوار بھی ہیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک اور سیاسی جماعت سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں اور اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
ان تین جماعتوں کے علاوہ گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افرا بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور جماعت کمیونسٹ پارٹی سے 1 پاکستانی نڑاد امیدوار سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے نجیب بٹ بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والوں کے ساتھ ساتھ 5 پاکستانی نڑاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
پاک بھارت سٹریٹجک تصادم کا خطرہ، وہ ایک قدم جس سے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں مشورہ دے دیا گیا
مزید :