2025-11-05@06:00:40 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«عہدے کا حلف اٹھا»:
(نئی خبر)
ری پبلیکن پارٹی کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سال کی مدت کے لیے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے، حلف اٹھاتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ طور پر صدارتی عہدہ سنبھال لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا۔ جے ڈی وینس نے بھی ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی جگہ نائب امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا لیا ہے۔ پیر کو امریکا میں شدید ترین سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب ان ڈورامریکی کیپیٹل ہل بلڈنگ کے روٹنڈا ہال میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جل بائیڈن نے...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیا۔ روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی...
ویب ڈیسک — امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔ اس روز وہ کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کیپٹل ون ارینا جائیں گے۔ کیپٹل ون ارینا واشنگٹن ڈی سی میں ہی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ ارینا ہے جہاں تقریباً 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ کیپٹل ون ارینا میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ کلچرل پروگرامز بھی ہوتے ہیں لیکن پیر کو اس اسٹیڈیم میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب بڑی بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔ منتخب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ون ارینا...
