2025-11-04@21:46:00 GMT
تلاش کی گنتی: 201

«گھنٹے تاخیر»:

(نئی خبر)
     راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل گاڑی کی 3 بوگیاں دینہ کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئیں،حادثے سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ۔  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ریل گاڑی راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ دینہ کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی سے ملتان جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس کوحادثہ پیش آیا تھا۔کراچی سے ملتان جانے...