2025-08-10@14:53:07 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«چکن گونیا»:
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکام نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز کے ذریعے اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتنوں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پانی جمع کرنے والے برتن کو نہیں ہٹاتا، تو اُسے 10,000 یوآن (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کو...
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔ بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔ میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی...
جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چکن گونیا وائرس کی ایک نئی اور ممکنہ طور پر عالمگیر وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، دنیا بھر میں 5.6 ارب افراد اس وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ یہ وائرس 119 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روجاس الواریز کا کہنا تھا کہ "چکن گونیا کو عام طور پر زیادہ جانا پہچانا وائرس نہیں سمجھا جاتا، لیکن یہ بیماری بخار اور شدید جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے جو اکثر مریض کو معذور بنا دیتی ہے، اور بعض کیسز میں یہ جان لیوا بھی ثابت...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔ ’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔ مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس...
سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl) اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے...